QR codeQR code

سیاست وحدت کے عنوان سے پہلے بین الاقوامی اجلاس کا آغاز ہوگیا

ڈاکٹر ناظمی اردکانی کاعالمی اجلاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب

11 Oct 2017 گھنٹہ 14:00

یہ اجلاس ان شرائط میں منعقد ہورہا ہے کہ جس کے بارے میں مقام معظم رہبری نے فرمایا ہے کہ عالم اسلام ناامنی واختلاف کی جہنم میں جل رہا ہے۔


سیاست وحدت کے عنوان سے پہلے بین الاقوامی اجلاس کا آغاز ہوگیا۔ بین الاقوامی ڈیپلمیٹک اسلامی سیاسی اجلاس کا بدھ کی صبح١۹ مھر کو تہران کےپارسیان ہوٹل میں آغاز ہوا اس عالمی اجلاس میں دنیا کے مختلف ممالک سے لوگ شرکت کریں گے ۔
   
تقریب،خبررساں ایجنسی﴿تنا﴾ کے مطابق عالمی مجلس تقریب مذاھب اسلامی کے اجتماعی امور کے معاون ڈاکٹر ناظمی اردکانی نے اس عالمی اجلاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا اور بتایا کہ یہ اجلاس تقریب کی تاسیس کے دن معقد ہورہا ہے۔

انھوں نے کہا ہے کہ اس اجلاس میں دنیا بھر سے مختلف شخصیات کہ جن کا تعلق برطانیہ، افغانستان، اسپین، ترکی، تیونس، پاکستان، لبنان، عراق، ہندوستان،یونان سے ہے شرکت کریں گے۔

انھوں نے اس بات کی جانب اشارہ کیا ہے کہ، آیت اللہ محسن اراکی کا انتخآب عالمی مجلس تقریب مذاھب اسلامی کے لئے مقام معظم رہبری کی جانب سے ہے ،کہ جنھوں نے عالم اسلام کے جینیس افرادکے لئے خود کو وقف کر دیا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ اجلاس کے اہداف میں سے اہم ترین ہدف یہ ہے کہ وحدت کی سیاست کو عملی جامہ پہنایاجائے اور عالم اسلامی میں اجتماعی رفتار کو تبدیل کیا جائے۔

انھوں نے مزید کہا ہے کہ اپنے اہداف کی کامیابی کے لئے ہمیں عالم اسلام کے اسکالرز سے استفادہ کرنا ہوگا۔ آخر میں انھوں نے کہا کہ یہ اجلاس ان شرائط میں منعقد ہورہا ہے کہ جس کے بارے میں مقام معظم رہبری نے فرمایا ہے کہ عالم اسلام ناامنی واختلاف کی جہنم میں جل رہا ہے 


خبر کا کوڈ: 288138

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/288138/سیاست-وحدت-کے-عنوان-سے-پہلے-بین-الاقوامی-اجلاس-کا-آغاز-ہوگیا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com