QR codeQR code

اسلامی اتحاد کا پرجیکٹ معاشرے کی اہم ضرورت ہے ۔

22 Oct 2017 گھنٹہ 1:38


لبنان کی توحید اسلامی تحریک کے سیکٹری جنرل نے تاکید کی ہے کہ اتحاد کے لئے عمل ضروری ہے، مختلف معاشروں میں اتحاداسلامی کی سرگرمیاں وحدت کی سیاست ہے۔
  
تقریب، خبررساں ایجنسی﴿تنا﴾ مطابق،لبنان کی تحریک توحید اسلامی کے سیکٹری جنرل نے تقریب کے اخباری رپوٹر سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ علماء کی جانب سے دینی گفتگو میں نوسازی کی ضرورت ہے اور اس عمل کو انھوں نے معاشرے میں وحدت کا عمل قرار دیا ہے ۔

انھوں نے کہا ہے کہ،یہ بات ضروری ہے کہ وحدت اسلامی کا پروجیکٹ اسلامی معاشرے کی ضرورت کی مطابق ہونا چاہیے تاکہ لوگ قبیلائی محرکات اور تاریخی اختلافات و تعصب سے ہٹ کر مشترک اسلامی ثقافت سے ہمکنار ہو،کیونکہ دین اسلام گروہی تمایل کے خلاف ہے۔

انھوں نے کہا ہے کہ معاشرے کے تمام شعبوں کے افراد اتحاد اسلامی کی جڑوں کو مضبوط کریں اور اتحاد سے منسلک تمام یونین نوجوانوں کو اس بات کی فرصت دیں کہ وہ اسلامی تعلیمات پر مشترک لیٹیرچر عامة الناس میں منتشر کریں اور وحدت کے لئے کوئی عملی اقدام انجام دیں۔

انھوں اس بات کی جانب اشارہ کیا کہ،اسلام کے دشمن ہمیں متحد نہیں دیکھنا چاہتے ہیں،لہذا ان کی کوشش یہ ہے کہ ہم اختلافات اور کینہ کی نذر رہیں وہ مسلمانوں میں ایک شدت کی لہر دوڑانا چاہتا ہے تاکہ مسلمان شدت کا شکار رہےاور وہ وہ مسلمانوں پر مسلط رہیں،یہ استکبار کی فرعونی طبیعت ہے۔

دشمن کا دوسرا طریقہ لوگوں کے درمیان لسانی اور نژادی تعصب کو ہوا دینا ہے جو ان میں ایک دوسرے سے نفرت کا باعث بنے اور اس میں میڈیا کا بہت بڑا ہاتھ ہے جو اس طرح کے فتنوں کو ہوا دیتا ہے۔

انھوں نے اس سے مقابلے کے بارے میں کہا ہے کہ،بعص اسلامی ادارے  تعلیم میں پیچھے رہ جانے  کی وجہ سے کمزور ہیں کیونکہ وہ دین کو بہت خشک اور معاشرے کا ناپسندیدہ بنا کر پیش کرتے ہیں جسکی وجہ سے کھیلوں کے چیمپین،فیلمی اداکاراسلام سے زیادہ محبوب ہوگئے ہیں اور عالم دین کو کوئی پسند نہیں کرتا ہے۔

انھوں نے اس بات کی امید ظاہر کی کہ مسلمانوں میں سے ایک گروہ اسلام کا فریفتہ ہو اور موجودہ شرائط میں اسلامی معاشروں کو درک کرے اور درست اسلام وقرآن و سنت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ کی تعلیم دے۔
 


خبر کا کوڈ: 289777

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/289777/اسلامی-اتحاد-کا-پرجیکٹ-معاشرے-کی-اہم-ضرورت-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com