QR codeQR code

آج کا بشری معاشرہ طاغوت کے چنگل میں پھنسا ہوا ہے

دنیا میں جہاں بھی کوئی جنگ نظر آتی ہے اس میں امریکہ شامل ہے

12 Aug 2017 گھنٹہ 23:26

آج انسانی معاشرے کی سب بڑی مشکل اسکا حکم الہی سے دور ہونا ہے۔ آیت اللہ اراکی


عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ حکم  الہی سے دوری اور طاغوت کی  فرمانبرداری،آج کے انسانی معاشرے کی اہم ترین مشکل  ہے۔
  

تقریب، خبررساں ایجنسی ﴿تنا﴾ کے مطابق، تقریب کے تعلقات عامہ کے شعبے کے مطابق ، عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی کے سیکرٹری جنرل آیت اللہ اراکی نے جمعے کے دن خمین  شہر میں شہدا کے خاندان اور ثقافتی ادارے کے ایک گروہ سے ملاقات کی اور کہاہے کہ،آج انسانی معاشرے کی سب بڑی مشکل اسکا حکم الہی سے دور ہونا اور ظاغوت کے چنگل میں پھنس جانا ہے۔


انھوں نے کہا ہے کہ یہ صورت حال انسانی سماج کے لئے خطرہ ہے   کہ جس میں قدرت کے رسیاوں نے اپنا تسلط قائم کرنے لئے ہر معاشرے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ آج ثقافت ،اقتصاد اور سیاست سب کچھ امریکہ کے ہاتھوں میں ہے، دنیا میں جہاں بھی کوئی جنگ نظر آتی ہے اس میں امریکہ شامل ہے ۔


امریکہ کی یہ کوشش ہے کہ وہ دنیا پر اپنا تسلط قائم کرے اور یہ بات عالم اسلام  کے لئے خطر ناک ہے ، انھوں نے مزید کہا ہے کہ،سب سے پہلے جو اس خطر ے سے آگاہ ہوئے وہ امام خمینیؒ کی شخصیت تھی کہ جنھوں نے بے باکی کا مظاہر کرتے ہوئے دنیا کو اس خطرے سے آگاہ کیا اور اس خطرے کے مدمقابل کھڑے ہو گئے جس نے پوری دنیا میں ایک تبدیلی ایجاد کی ہے”۔


مجلس خبر گان کے اس صوبے کے رکن نے نے امام خُمینی ؒ کے تفکرکی جانب اشارہ کیا اور کہا ہے کہ امام خُمینی ؒ نے اپنی فکر کو عام کیا اور تسلط کے خلاف  مقاومت کو اس کے راہ حل کے طور پر پیش کیا اور دنیا میں اس بات کو سننے والے بہت ہوگئے  جبکہ ہم نے ہر جگہ اپنی بات کو پیش کیا اور انسانی معاشرے نے  ہماری اس بات کی تائید کی ہے۔


آیت اللہ اراکی نے   خمین شہر میں انقلاب سے وابسطہ ایک میوزیم کی بات کی  ہے ، کہا ہے کہ “یہ شہر ایک طرح سے انقلاب کا دارلحکومت ہے لہذا ایک میوزیم کہ جس  کا تعلق انقلاب سے ہو ، یہاں ہونا چاہیے”۔


خبر کا کوڈ: 279190

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/279190/آج-کا-بشری-معاشرہ-طاغوت-کے-چنگل-میں-پھنسا-ہوا-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com