QR codeQR code

آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی بیاسی سال کی عمر اتوار کو اس دار فانی سے کوچ کرگئے تھے

10 Jan 2017 گھنٹہ 10:06

آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کی نماز جنازہ رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی اقتداء میں ادا کر دی گئی۔


آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کی نماز جنازہ رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی اقتداء میں ادا کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق تہران یونیورسٹی میں آج صبح آیت اللہ رفسنجانی کی نماز جنازہ ادا کرنے کے لئے ملک بھر کے کونے کونے سے آئے ہوئے ہزاروں افراد موجود تھے۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے لئے سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے۔ نماز جنازہ رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی اقتداء میں ادا کی گئی۔ اس وقت مرحوم آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کی میت کو تدفین کے لئے امام خمینی رح کے مزار لے جایا جا رہا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ایران کے سابق صدر اور سینیئر سیاستداں آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی بیاسی سال کی عمر اتوار کو اس دار فانی سے کوچ کرگئے تھے۔ انہیں عارضہ قلب کی وجہ سے اسپتال لے جایا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں کی سرتوڑ کوششوں کے باوجود وہ جانبر نہ ہو سکے۔

آپ کے انتقال پر رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے تعزیتی پیغام میں فرمایا کہ ہاشمی رفسنجانی کے فقدان کے بعد اب میری نگاہ میں کوئی ایسی شخصیت نہیں کہ جو اس تاریخ ساز دور کے نشیب و فراز میں اتنے طولانی اور اتنے مشترک تجربے کی حامل ہو۔


خبر کا کوڈ: 256555

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/256555/آیت-اللہ-ہاشمی-رفسنجانی-کی-نماز-جنازہ-ادا-کر-دی-گئی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com