QR codeQR code

وحدت کے لئے پہلا قدم اٹھایا جا چکا ہے

11 Oct 2017 گھنٹہ 15:46

شیخ آلوسی نے کہا ہے کہ بعض اسلامی ممالک جو فرقہ واریت کو فروغ دیتے ہیں انہیں چاہئے کہ زبانی نعرے لگانے اور دوسروں کو نصیحت کرنے کے بجائے پہلے اپنی اصلاح کی کوشش کریں


عراق کے اہل سنت عالم دین شیخ عبدالقادر آلوسی نے بین الاقوامی وحدت ڈپلومیسی کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الحمد اللہ وحدت کے لئے پہلا قدم اٹھایا جا چکا ہے اور ہماری کوشش ہے کہ اس سلسلے میں عملی اقدامات انجام دیئے جائیں۔

انہوں نے عراق، شام، یمن اور دیگر ممالک میں داخلی اختلافات اور مسائل کے حل کے لئے عملی اقدامات پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں بھی عالم اسلام میں وحدت کی ضرورت تھی لیکن آج اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ مسلمان علمائے کرام اس سلسلے میں پہلے سے زیادہ جدوجہد کریں۔

شیخ آلوسی نے مزید کہا کہ بعض اسلامی ممالک کہ جو فرقہ واریت کو فروغ دیتے ہیں انہیں چاہئے کہ زبانی نعرے لگانے اور دوسروں کو نصیحت کرنے کے بجائے پہلے اپنی اصلاح کی کوشش کریں۔

انہوں نے فرقہ واریت کے سدباب کے لئے اور وحدت کے فروغ کے لئے ٹی وی چینلز کے قیام پر زور دیا اور مزید کہا کہ ہمیں امید ہے کہ ہم اقتصادی میدان میں بھی وحدت کے فروغ کے لئے جدوجہد کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 288162

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/288162/وحدت-کے-لئے-پہلا-قدم-اٹھایا-جا-چکا-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com