QR codeQR code

افغانستان کا مسئلہ مذاکرات سے حل کیا جا سکتا ہے

آستانہ میں صدر پاکستان کا پاکستانی برادری سے خطاب

13 Sep 2017 گھنٹہ 20:37

چین پاکستان اقتصادی راہداری سے قومی معیشت مضبوط ہو گی۔ صدر ممنون


پاکستان کے صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے قومی معیشت مضبوط ہو گی۔ منگل کو آستانہ میں پاکستانی برادری سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس بڑے منصوبے کی تکمیل کے بعد پاکستان خطے کا اہم ملک بن جائے گا۔

صدر ممنون حسین نے سائنسدانوں کو مشورہ دیا کہ وہ زرعی تحقیق پر توجہ دیں تاکہ پیداوار میں اضافہ کیا جا سکے۔

صدر ممنون حسین نے کہا کہ اگلے سال کی پہلی سہ ماہی میں ملک سے لوڈشیڈنگ ختم ہو جائے گی۔

صدر نے کہا کہ افغانستان کا مسئلہ جنگ سے نہیں بلکہ مذاکرات سے حل کیا جا سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں استحکام کیلئے افغان بھائیوں کی مدد کا سلسلہ جاری رکھے گا۔


خبر کا کوڈ: 283651

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/283651/افغانستان-کا-مسئلہ-مذاکرات-سے-حل-کیا-جا-سکتا-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com