QR codeQR code

ملک کے خفیہ ادارے حمزہ کی تلاش میں ہیں۔ برطانیہ

12 Oct 2017 گھنٹہ 18:30

حمزہ نے ہیئت تحریر الشام کے لیڈر ابومحمد الجولانی کے مخالفین سے رابطہ استوار کر لئے ہیں۔


چند دن پہلے برطانیہ کی ایک نیوز ایجنسی نے اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ بن لادن کو پکڑنے کیلئے اسپیشل گروپ بنائے جانے کی بات کی۔ اس نیوز ایجنسی کے مطابق ملک کے خفیہ ادارے حمزہ کی تلاش میں ہیں۔ برطانیہ کی خفیہ ایجنسی کو حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق ۲۸ سالہ حمزہ بن لادن نے ایمن الظواہری کی بیٹی سے شادی کی ہے۔

حمزہ نے ہیئت تحریر الشام کے لیڈر ابومحمد الجولانی کے مخالفین سے رابطہ استوار کر لئے ہیں۔ عرب دنیا کی ایک معروف نیوز ایجنسی القدس العربی نے اپنی ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ حمزہ بن لادن شام کے علاقے میں موجود ہے اور القاعدہ کا نیا گروپ بنانے کی تلاش کر رہا ہے۔

حمزہ کو القاعدہ کا نیا گروپ تشکیل دینے میں ایمن الظواہری کی مدد حاصل ہے۔ ایمن الظواہری ابو محمد الجولانی کی سیاست کا سخت مخالف ہے۔ برطانیہ کی خفیہ ایجنسی کو ایسی ریکارڈنگ موصول ہوئی ہیں جن میں حمزہ نے اپنے لوگوں سے کہا ہے کہ مغربیوں کے خلاف بھرپور کاروائیاں انجام دی جائیں۔

حمزہ کی جانب سے بنائے جانے والے نئے گروپ میں شامل ہونے والے افراد کے بارے میں اندازے لگائے جائے رہے۔ کہا جاتا ہے بلال خریسات، ایاد الطوبازی، العریدی، مصلح العلیانی اور عبداللہ المحیسنی ہیئت تحریر الشام کے مخالف ایسے چہرے ہیں جو حمزہ بن لادن کے گروپ میں شریک ہو چکے ہیں۔

گذشتہ ہفتوں میں الجولانی کی ایسی ریکارڈنگ حاصل کی گئی ہیں جن میں ادلب کے ہیئت احرار الشام کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے اپنے سے الگ ہونے والے افراد کو احمق اور بے شرم خطاب کر رہا تھا۔ ادلب کے کمانڈر نے الجولانی سے المحیسنی کو گرفتار کرنے کی درخواست کی جو اس نے قبول نہیں کی۔

ہیئت تحریر الشام سے الگ ہونے والے کمانڈر القاعدہ سے ملحق ہونے کے خواہشمند ہیں جبکہ القاعدہ کے افغانستان میں موجود ایمن الظواہری اور سیف العدل جیسے لیڈران کے مطابق ان کا پہلا چوائس امریکہ کے ساتھ جنگ ہے۔

تکفیری امور کے ماہر حسن ابوہنیہ کے مطابق حمزہ بن لادن کی شام میں موجود اخبار تقریبا تائید شدہ ہیں۔ ابوہنیہ کے مطابق حمزہ بن لادن کی منتشر شدہ تمام آڈیو فائلز القاعدہ کے بیرونی دشمن کے ساتھ جنگ پر مبنی تاکیدی پیغامات ہیں۔

بیرونی دشمن یعنی امریکہ کے ساتھ جنگ الظواہری اور سیف العدل کی القاعدہ میں موجود روش اور طریقہ کار ہے۔ یہ بات بہت واضح ہے کہ حمزہ بن لادن شام میں نیا گروہ بنانے کی کوشش کررہا ہے جو وہاں موجود چھوٹے گروہوں سے نبرد آزما ہو گا۔

کہا جارہا ہے حمزہ بن لادن نے شام میں القاعدہ کا نیا گروپ انصار الفرقان فی البلاد الشام کی بنیاد رکھ دی ہے۔ یہ کام ایسے وقت انجام پا رہا ہے جب شام میں موجود مختلف دہشت گرد گروپ آپس میں دست و گریبان ہو چکے ہیں۔

آخری اطلاعات کے مطابق شام میں ہیئت تحریر الشام کا ایک کمانڈر ابو عبدالرحمن داعش کے ہاتھوں گرفتار ہونے کے بعد قتل کر دیا گیا ہے۔ داعش کی کوشش ہے کہ شام میں القاعدہ کے تحت تاثیر علاقوں پر اپنے قدم جما سکے۔


خبر کا کوڈ: 288304

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/288304/ملک-کے-خفیہ-ادارے-حمزہ-کی-تلاش-میں-ہیں-برطانیہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com