QR codeQR code

ٹرمپ کو پناہ گزینوں پر پابندی کا دائرہ اختیار وسیع کرنے کی اجازت

آپ یہاں ہیں: صفحہ اول بین الاقوامی ٹرمپ کو پناہ گزینوں پر پابندی کا دائرہ وسیع کرنے کی اجازت مل گئی ٹرمپ کو پناہ گزینوں پر پابندی کا دائرہ و

13 Sep 2017 گھنٹہ 20:57

امریکی صدر نے اپنا منصب سنبھالنے کے بعد 6 مارچ کے حکم میں 6 بڑے مسلم ممالک کے پناہ گزینوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی عائد کی تھی


امریکی عدالت نے صدر ٹرمپ کو مختلف ممالک سے آنے والے پناہ گزینوں پر پابندی کا دائرہ اختیار وسیع کرنے کی اجازت دے دی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے فیڈرل اپیل کورٹ کے حکم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا جس پر عدالت عظمیٰ نے امریکا میں پناہ گزینوں کے داخلے پر پابندی کو محدود کرنے کا فیڈرل کورٹ کا حکم معطل کردیا اور صدر ٹرمپ کو پناہ گزینوں پر پابندی کا دائرہ اختیار وسیع کرنے کی اجازت دے دی۔

امریکی صدر نے اپنا منصب سنبھالنے کے بعد 6 مارچ کے حکم میں 6 بڑے مسلم ممالک کے پناہ گزینوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی عائد کی تھی۔ ان ممالک میں لیبیا، صومالیہ، سوڈان، شام اور یمن شامل تھے۔

جب کہ امریکی صدر کے فیصلے کو اپیل کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا اور کورٹ نے اس حکم کو معطل کردیا تھا جس سے 24 ہزارپناہ گزینوں کی امریکا میں داخلے کی راہ ہموار ہوئی تھی۔


خبر کا کوڈ: 283658

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/283658/ٹرمپ-کو-پناہ-گزینوں-پر-پابندی-کا-دائرہ-اختیار-وسیع-کرنے-کی-اجازت

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com