QR codeQR code

آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کو امام راحل کے جوار میں دفن کر دیا گیا

تدفین کے موقع پر عوام کا جم غفیر آیت اللہ رفسنجانی کے آخری دیدار کے لئے موجود تھا

10 Jan 2017 گھنٹہ 16:55

آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کو امام راحل کے جوار میں دفن کر دیا گیا۔


آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کو امام راحل کے جوار میں دفن کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کے جسد خاکی کو تہران یونی ورسٹی میں نماز جنازہ کی ادائگی کے بعد جلوس کی شکل میں امام خمینی رح کے مزار لے جایا گیا جہاں بانی انقلاب کی قبر کے احاطے میں انکی تدفین کر دی گئی۔

تدفین کے موقع پر عوام کا جم غفیر آیت اللہ رفسنجانی کے آخری دیدار کے لئے موجود تھا اور مختلف انداز سے خراج عقیدت پیش کر رہا تھا۔

اس سے پہلے آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کی نماز جنازہ رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی اقتداء میں ادا کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق تہران یونیورسٹی میں آج صبح آیت اللہ رفسنجانی کی نماز جنازہ ادا کرنے کے لئے ملک بھر کے کونے کونے سے آئے ہوئے ہزاروں افراد موجود تھے۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے لئے سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے۔ نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد مرحوم آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کی میت کو تدفین کے لئے امام خمینی رح کے مزار لے جایا گیا۔

قابل ذکر ہے کہ ایران کے سابق صدر اور سینیئر سیاستداں آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی بیاسی سال کی عمر اتوار کو اس دار فانی سے کوچ کرگئے تھے۔ انہیں عارضہ قلب کی وجہ سے اسپتال لے جایا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں کی سرتوڑ کوششوں کے باوجود وہ جانبر نہ ہو سکے۔


خبر کا کوڈ: 256585

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/256585/آیت-اللہ-ہاشمی-رفسنجانی-کو-امام-راحل-کے-جوار-میں-دفن-کر-دیا-گیا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com