QR codeQR code

شہداء کی تکریم و تعظیم کا درس اللہ تعالٰی اور انبیاء کرام کا سکھایا ہوا ہے

6 اگست کو شہید قائد کی 29ویں برسی کی تقریب شایان شان انداز میں منائی جائے گی

4 Aug 2017 گھنٹہ 16:02

پاکستان میں داعش کے خطرات موجود ہیں۔ اس عالمی دہشت گرد تنظیم کی طرف سے دی جانے والی دھمکیوں کو ہلکا نہ لیا جائے


مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ شہداء کی تکریم و تعظیم کا درس اللہ تعالٰی اور انبیاء کرام کا سکھایا ہوا ہے۔ جو قوم شہیدوں کو فراموش کر بیٹھتی ہے، اسے ہمیشہ ناکامی دیکھنا پڑتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ 6 اگست کو شہید قائد کی 29ویں برسی کی تقریب شایان شان انداز میں منائی جائے گی۔ 

شہید علامہ عارف حسینی کی زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے علامہ راجا ناصر عباس نے کہا کہ شہید عارف قوم کے باوفا اور جرات مند بیٹے تھے۔ انہوں نے ملک میں بسنے والے مختلف طبقوں کو ایک دوسرے کے قریب کیا۔ 1973ء کے آئین کے نفاذ کے لئے شہید کی خدمات کو ہر سطح پر سراہا گیا۔ وہ بیرونی قوتیں جو وطن عزیز کو تفرقہ اور نفرت کی آگ میں جھونکنا چاہتی تھی، انہوں نے وطن عزیز میں موجود اپنے آلہ کاروں کے ذریعے قائد عارف حسینی کو شہید کرایا۔

علامہ ناصر جعفری نے کہا کہ پاکستان میں داعش کے خطرات موجود ہیں۔ اس عالمی دہشت گرد تنظیم کی طرف سے دی جانے والی دھمکیوں کو ہلکا نہ لیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ کو بھی منظر عام پر لایا جائے۔ بےگناہ انسانی جانوں کا قتل ناقابل معافی جرم ہے۔ ذمہ داران کے خلاف فوری کارروائی ہونی چاہیے۔

علامہ راجا ناصر نے مزید کہا کہ کشمیر اور گلگت کی عوام نے تحریک پاکستان میں غیر معمولی قربانیاں دی ہیں۔ وہاں کی عوام پاکستان کے ساتھ الحاق چاہتی ہے۔ 


خبر کا کوڈ: 278086

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/278086/شہداء-کی-تکریم-تعظیم-کا-درس-اللہ-تعال-ی-اور-انبیاء-کرام-سکھایا-ہوا-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com