تقريب خبررسان ايجنسی 24 ارديبهشت 1398 گھنٹہ 18:38 http://www.taghribnews.com/ur/news/420103/ٹرمپ-کی-سب-سے-بڑی-غلطی-ایٹمی-معاہدے-علیحدگی-ہے -------------------------------------------------- ٹائٹل : ٹرمپ کی سب سے بڑی غلطی ایٹمی معاہدے سے علیحدگی ہے روس کی جیو پولیٹیکل اکیڈمی کے سربراہ لیئونیڈ ایواشیف نے پیر کو ماسکو میں کہا -------------------------------------------------- روس کی جیو پولیٹیکل اکیڈمی کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکی صدر کے غیر سنجیدہ اور بین الاقوامی قوانین کے منافی اقدامات نے مشرق وسطی کو خطرات سے دوچار کردیا ہے متن : روس کی جیو پولیٹیکل اکیڈمی کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکی صدر کے غیر سنجیدہ اور بین الاقوامی قوانین کے منافی اقدامات نے مشرق وسطی کو خطرات سے دوچار کردیا ہے روس کی جیو پولیٹیکل اکیڈمی کے سربراہ لیئونیڈ ایواشیف نے پیر کو ماسکو میں کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ اپنے اقدامات کے نتائج کا کبھی بھی انداز نہیں لگاتے - مذکورہ روسی عہدیدار نے کہا کہ ٹرمپ کی سب سے بڑی غلطی ایٹمی معاہدے سے علیحدگی تھی چنانچہ اس کی وجہ سے آج امریکا اپنے اتحادیوں کے درمیان بھی الگ تھلگ پڑگیا ہے ۔ روس کی جیو پولیٹیکل اکیڈمی کے سربراہ نے کہا کہ آج کوئی بھی ملک وائٹ ہاؤس کی مہم جوئیوں میں اس کا ساتھ دینے کے لئے تیار نہیں ہے - ایواشف نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ صرف سعودی عرب ، متحدہ عرب اور اسرائیل ہی مشرق وسطی کے بارے میں ٹرمپ کے اقدامات کی حمایت کررہے ہیں کہاکہ ٹرمپ کے اقدامات مشرق وسطی کے لئے خطرناک ہیں