تقريب خبررسان ايجنسی 22 مرداد 1398 گھنٹہ 19:12 http://www.taghribnews.com/ur/news/434045/بھارتی-وزیر-خارجہ-جے-شنکر-نے-اپنے-چینی-ہم-منصب-سے-ملاقات-کی -------------------------------------------------- ٹائٹل : بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے اپنے چینی ہم منصب سے ملاقات کی منگل کے روز انجام پانے والی اس ملاقات میں ہندوستان کے وزیر خارجہ جے شنکر نے کہا -------------------------------------------------- ہندوستان کے وزیر خارجہ جے شنکر نے اپنے دورہ چین میں اپنے چینی ہم منصب وانگ ایی سے ملاقات اور کشمیر کے سلسلے میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا۔ متن : ہندوستان کے وزیر خارجہ جے شنکر نے اپنے دورہ چین میں اپنے چینی ہم منصب وانگ ایی سے ملاقات اور کشمیر کے سلسلے میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا۔ منگل کے روز انجام پانے والی اس ملاقات میں ہندوستان کے وزیر خارجہ جے شنکر نے کہا کہ کشمیر کے تعلق سے پیدا ہونے والی صورت حال ہندوستان کا ایک اندرونی مسئلہ ہے جو نئی دہلی سے مربوط ہے۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان، پاکستان کے ساتھ تعلقات معمول پر لانا چاہتا ہے۔ہندوستان کی حکومت کی جانب سے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کئے جانے اور اس علاقے کی آبادی کا تناسب تبدیل کئے جانے پر چین اور پاکستان نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔واضح رہے کہ ہندوستان اور چین کے درمیان بھی دیرینہ سرحدی اختلافات پائے جاتے ہیں