تقريب خبررسان ايجنسی 19 شهريور 1398 گھنٹہ 21:38 http://www.taghribnews.com/ur/news/436863/نائجیریا-میں-عاشورہ-کے-جلوسوں-پر-ہ-سیکورٹی-اہلکاروں-متعدد-شہید-زخمی -------------------------------------------------- ٹائٹل : نائجیریا میں عاشورہ کے جلوسوں پر ہ سیکورٹی اہلکاروں، متعدد شہید و زخمی نائجیریا میں عاشورہ کے جلوسوں پر حملے میں دسیوں افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں -------------------------------------------------- نائجیریا کی اسلامی تحریک نے اعلان کیا ہے کہ سیکورٹی اہلکاروں نے منگل کو عاشورہ کے جلوسوں میں شامل عزاداروں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں تین عزادار شہید اور دسیوں زخمی ہوگئے متن : نائجیریا میں عاشورہ کے جلوسوں پر حملے میں دسیوں افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں نائجیریا کی اسلامی تحریک نے اعلان کیا ہے کہ سیکورٹی اہلکاروں نے منگل کو عاشورہ کے جلوسوں میں شامل عزاداروں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں تین عزادار شہید اور دسیوں زخمی ہوگئے-رپورٹوں کے مطابق نائجیریا کے مسلمانوں نے ملک کے مختلف علاقوں میں نواسہ رسول ص کی یاد میں جلوس ہائے عزا نکال کر امام عالی مقام اور آپ کے اصحاب باوفا کی شہادت کو یاد کیا-یہ پہلی بار نہیں ہے جب نائجیریا میں عزاداروں پر سیکورٹی اہلکاروں نے حملے کئے ہوں - گذشتہ برس بھی نائجیریا کے سیکورٹی اہلکاروں نے زاریا شہر میں عاشورا کے جلوس پر حملہ کیا تھا جس میں کئی افراد شہید اور زخمی ہوگئے تھے-