تقريب خبررسان ايجنسی 21 شهريور 1398 گھنٹہ 15:01 http://www.taghribnews.com/ur/news/436999/بھارت-کشمیر-میں-کرفیو-ختم-کرنے-کے-ساتھ-مواصلاتی-رابطے-بحال-کرے -------------------------------------------------- ٹائٹل : بھارت کشمیر میں کرفیو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ مواصلاتی رابطے بحال کرے او آئی سی نے ہندوستان سے کشمیر سے کرفیو اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے -------------------------------------------------- اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی ) نے ایک بار پھرہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں اور بدترین بندشوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا متن : او آئی سی نے ہندوستان سے کشمیر سے کرفیو اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی ) نے ایک بار پھرہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں اور بدترین بندشوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ہندوستان سے کرفیو ختم کرنے اور مواصلاتی رابطے بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اسلامی تعاون تنظیم نے کشمیر کے لوگوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ہندوستانی حکومت سے کشمیریوں کے بنیادی حقوق کا احترام کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ او آئی سی نے عالمی برادری سے مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد یقینی بنانے اور کشمیریوں سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے کا مطالبہ بھی کیا ۔