تقريب خبررسان ايجنسی 23 May 2022 گھنٹہ 14:05 http://www.taghribnews.com/ur/news/550676/صیہونی-دہشتگردوں-کا-غرب-اردن-کے-شمالی-علاقے-پر-حملہ-18-فلسطینیوں-زخمی -------------------------------------------------- ٹائٹل : صیہونی دہشتگردوں کا غرب اردن کے شمالی علاقے پر حملہ، 18 فلسطینیوں زخمی -------------------------------------------------- صیہونی دہشتگردوں نے شمالی غرب اردن میں قصرہ نامی دیہات پر حملہ کر کے 18 فلسطینیوں کو گولی مار کر زخمی کر دیا ۔  متن : صیہونی دہشتگردوں نے غرب اردن کے شمالی علاقے پر حملہ کر کے 18 فلسطینیوں کو زخمی کر دیا۔ وفا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی دہشتگردوں نے شمالی غرب اردن میں قصرہ نامی دیہات پر حملہ کر کے 18 فلسطینیوں کو گولی مار کر زخمی کر دیا ۔ باوردی صیہونی دہشتگرد اور آبادکار ہر روز مختلف بہانوں سے فلسطین کے مظلوم عوام کو شہید زخمی یا گرفتار کر لیتے ہیں۔ حالیہ ہفتوں میں فلسطینیوں کے خلاف صیہونیوں کے حملے تیز ہو گئے ہیں اور وہ اب اکثر و بیشتر فلسطینیوں پر براہ راست فائرنگ کرتے ہیں۔