تقريب خبررسان ايجنسی 22 مرداد 1398 گھنٹہ 19:08 http://www.taghribnews.com/ur/news/434044/امریکہ-خیلج-فارس-کے-لیے-بڑا-خطرہ-بنتا-جارہا-ہے -------------------------------------------------- ٹائٹل : امریکہ خیلج فارس کے لیے بڑا خطرہ بنتا جارہا ہے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے گزشتہ روز الجیریا ٹی وی چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے -------------------------------------------------- واشنگٹن کی جانب سے خلیج فارس کے ممالک کو ہتھیاروں کی فروخت کے سلسلے میں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے گزشتہ سال علاقائی ممالک کو 50 ارب ڈالر فوجی ہتھیارفروخت کئے متن : ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ نے خلیج فارس کو آتش گیر مادے میں تبدیل کردیا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے گزشتہ روز الجیریا ٹی وی چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے مہلک ہتھیاروں کی فروخت سے خلیج فارس کے خطے کو آتش گیر مادے میں تبدیل کردیا ہے جو کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے. اس موقع پر انہوں نے واشنگٹن کی جانب سے خلیج فارس کے ممالک کو ہتھیاروں کی فروخت کے سلسلے میںتنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے گزشتہ سال علاقائی ممالک کو 50 ارب ڈالر فوجی ہتھیارفروخت کئے. جواد ظریف نے کہا کہ بعض علاقائی ممالک نے جن کی آبادی ایران کی آبادی کی ایک تہائی بھی نہیں ہے ابھی تک فوجی ہتھیار خریدنے کے لئے 87 ارب ڈالر خرچ کیے ہیں. انہوں نے کہا کہ امریکہ اور ان کے اتحادیوں کی جانب سے علاقے میں ہتھیاروں کی فروخت ایک بڑا خطرہ ہے. ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے قطر کے دورے کے موقع پر قطر کے وزیر خارجہ اور امیر سےملاقات کی اورعلاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا. ایران کے وزیر خارجہ اتوار کے روز قطر پہنچے تھے۔