تقريب خبررسان ايجنسی 22 Aug 2017 گھنٹہ 10:58 http://www.taghribnews.com/ur/news/280558/شام-کے-علاقے-دیر-الزور-میں-امدادی-سامان-پہچایا-دیاگیا -------------------------------------------------- ٹائٹل : شام کے علاقے دیر الزور میں امدادی سامان پہچایا دیاگیا ہلال احمر نے اقوام متحدہ کے تعاون سے اب تک کئی مرتبہ وہاں موجود لوگوں کے لئے سامان ارسال کیا ہے -------------------------------------------------- غذا اور دوا پر مشتمل 500 بنڈل شہردیر الزور کے علاقے پر 5000 فٹ کی بلندی سے پھینکے گئے، 2014 سے اس علاقے پر دہشت گرد گروہ داعش کا قبضہ ہے متن : شام کے جنگ سے متاثرہ علاقے دیر الزور میں امدادی سامان پہنچا دیا گیا/ تقریب،خبررساں ایجنسی ﴿تنا﴾ کے مطابق ہلال احمر نے ہفتے کے دن انسانی ہمدردی کے تحت امدادی سامان ہوائی جہاز کے ذریعے شام کے علاقے دیرالزور پہنچادیا۔ غذا اور دوا پر مشتمل 500 بنڈلشہردیر الزور کے علاقے پر 5000 فٹ کی بلندی سے پھینکے گئے، 2014 سے اس علاقے پر دہشت گرد گروہ داعش کا قبضہ ہے۔ ابھی تک یہ شہر ان دہشت گردوں کے محاصرے میں ہے اس وجہ سے انسانی ہمدردی کی بنا پر یہ سامان زمینی راستے سے ان تک پہچانا ممکن نہیں تھا۔ ہلال احمر نے اقوام متحدہ کے تعاون سے اب تک کئی مرتبہ وہاں موجود لوگوں کے لئے سامان ارسال کیا ہے ۔