تقريب خبررسان ايجنسی 6 فروردين 1399 گھنٹہ 22:04 http://www.taghribnews.com/ur/news/456390/یمن-میں-جنگ-بندی-کیلیے-سعودی-مذاکرات-کی-پیشکش-کا-خیر-مقدم -------------------------------------------------- ٹائٹل : یمن میں جنگ بندی کیلیے سعودی مذاکرات کی پیشکش کا خیر مقدم یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے سربراہ نے جنگ کے خاتمے کے لیے سعودی اتحاد میں شامل ملکوں کے ساتھ مذاکرات کے لئے آمادگی ظاہر کی ہے -------------------------------------------------- یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے سربراہ نے جنگ کے خاتمے کے لیے سعودی اتحاد میں شامل ملکوں کے ساتھ مذاکرات کے لئے آمادگی ظاہر کی ہے متن : یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے سربراہ نے جنگ کے خاتمے کے لیے سعودی اتحاد میں شامل ملکوں کے ساتھ مذاکرات کے لئے آمادگی ظاہر کی ہے۔ یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے سربراہ محمد علی الحوثی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ جنگ یمن کے خاتمے کے لیے فوری مداخلت کرے۔ یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے وزیر اعظم ہشام شرف نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی جانب سے کورونا وائر کے مقابلے کی غرض سے جنگ کے خاتمے کی اپیل کا خیر مقدم کیا ہے۔ انہوں امید ظاہر کی کہ سعودی جنگی اتحاد میں شامل ممالک اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی اپیل کو سنجیدگی سے لیں گے اور یمن میں جنگ کے خاتمے کے لیے عملی قدم اٹھائیں گے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوترس نے کورونا کے ہمہ گیر انسداد کی غرض سے دنیا بھر میں جاری تنازعات اور جنگوں کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اب وقت آن پہنچا ہے کہ دنیا بھر کی حکومتیں انسانی جانوں کو بچانے پر توجہ مرکوز کریں۔ قابل ذکر ہے کہ یمن کے خلاف سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی ظالمانہ جنگ جمعرات سے چھٹے سال میں داخل ہوجائے گی۔ اس غیر قانونی جنگ کے نتیجے میں اب تک ایک لاکھ افراد، براہ راست یا بالواسطہ طور پر مارے جا چکے ہیں۔ سعودی عرب نے چھبیس مارچ دوہزار پندرہ کو یمن کے خلاف یک طرفہ طور پر جنگ کا آغاز کیا تھا۔