تقريب خبررسان ايجنسی 16 Jan 2021 گھنٹہ 16:28 http://www.taghribnews.com/ur/news/489826/امارات-اور-صیہونی-پائلٹوں-کی-مشترکہ-فوجی-مشقوں-تیاریاں -------------------------------------------------- ٹائٹل : امارات اور صیہونی پائلٹوں کی مشترکہ فوجی مشقوں کی تیاریاں۔ -------------------------------------------------- متحدہ عرب امارات صیہونی ٹولے کے ساتھ علی اعلان پہلی مرتبہ فضائی مشقیں انجام دے رہا ہے۔ متن : متحدہ عرب امارات کے پائلٹ اب فلسطینی بچوں کے قاتل غاصب صیہونی پائلٹوں کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقوں کی تیاریاں کر رہے ہیں۔ قدس کی غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول لائے جانے کے بعد متحدہ عرب امارات صیہونی ٹولے کے ساتھ علی اعلان پہلی مرتبہ فضائی مشقیں انجام دے رہا ہے۔صیہونی اخبار معاریو کے مطابق فضائیہ کی ان فوجی مشقوں میں امریکہ اور یورپ کے چند دیگر ممالک بھی شامل ہوں گے۔ متحدہ عرب امارات نے ان فوجی مشقوں میں اس سے پہلے بھی حصہ لیا تھا تاہم رائے عامہ کے خوف سے صیہونی پائلٹوں کے ساتھ ہمراہی اور مکالمے سے گریز کیا تھا اور صہیونی پائلٹوں کے ساتھ اماراتی پائلٹوں کی تصویریں شائع نہ کئے جانے کی بھی درخواست کی تھی۔ مگر اب متحدہ عرب امارات کے پائلٹ معصوم اور بے گناہ فلسطینی بچوں کے قاتل صیہونی پائلٹوں کے ساتھ فوجی مشقوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ اگست 2020 میں تل ابیب کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لائے جانے کے بعد متحدہ عرب امارات نے خودساختہ صیہونی حکومت کے ساتھ سیاسی، سفارتی، تجارتیاور فوجی معاہدوں پر دستخط کئے ہیں۔ متحدہ عرب امارات نے نئے سال کے جشن کی تقریبات میں شرکت کے لئے غاصب صیہونی ریاست کے 50 ہزار سے زائد شہریوں کو ویزے جاری کئے تھے۔