تقريب خبررسان ايجنسی 23 شهريور 1397 گھنٹہ 21:57 http://www.taghribnews.com/ur/news/359135/سعودی-فوج-نے-ہیلی-کاپٹر-کے-تباہ-ہونے-کی-تائيد-کردی -------------------------------------------------- ٹائٹل : سعودی فوج نے ہیلی کاپٹر کے تباہ ہونے کی تائيد کردی سعودی عرب کے جارح فوجی اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے کہا -------------------------------------------------- یمن پر سعودی عرب کے جارح فوجی اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے یمن کے صوبہ المہرہ میں سعودی عرب کے فوجی ہیلی کاپٹر کے تباہ ہونے کی تائيد کی ہے متن : یمن پر سعودی عرب کے جارح فوجی اتحاد نے یمن کے صوبہ المہرہ میں سعودی عرب کے فوجی ہیلی کاپٹر کے تباہ ہونے کی تائيد کی ہے۔ مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کے جارح فوجی اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے یمن کے صوبہ المہرہ میں سعودی عرب کے فوجی ہیلی کاپٹر کے تباہ ہونے کی تائيد کی ہے۔ترکی المالکی نے کہا کہ سعودی عرب کا فوجی ہیلی کاپٹر فنی خرابی کی وجہ سے گر کر تباہ ہوگیا۔ ادھر یمنی فورسز نے بھی متعدد بار سعودی عرب کے ڈرون طیاروں اور فوجی طیاروں کو نشانہ بنایا ہے یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ میں سعودی عرب کو دس سے زائد ممالک کی حمایت حاصل ہے لیکن اس کے باوجود اسے یمن میں تاریخی شکست کا سامنا ہے۔