تقريب خبررسان ايجنسی 14 مرداد 1399 گھنٹہ 19:14 http://www.taghribnews.com/ur/news/471534/بھارت-میں-کورونا-وائرس-تیزی-سے-پھیل-رہا-ہے -------------------------------------------------- ٹائٹل : بھارت میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے ۔ -------------------------------------------------- بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔ متن : بھارتی ذرائع کے حوالے سے خبر ہے کہ بھارت میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے بھارت میں کورونا وائرس سے اب تک 38 ہزار 971 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 18 لاکھ 55 ہزار 331 ہو گئی۔ بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔ ادھر کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 14 ہزار 207 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 56 ہزار 264 ہو چکی ہے۔ ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 17 ہزار 405 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 3 لاکھ 12 ہزار 35 ہو گئے۔