تقريب خبررسان ايجنسی 2 خرداد 1398 گھنٹہ 22:04 http://www.taghribnews.com/ur/news/421619/مذاکرات-کی-بنیاد-باہمی-احترام-ہے -------------------------------------------------- ٹائٹل : مذاکرات کی بنیاد باہمی احترام ہے ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان کیوان خسروی کا کہنا تھا -------------------------------------------------- تہران کی اصولی پالیسیوں کے تحت، بلا استثنا، ایرانی عوام کے اقتدار اعلی، منطق، مزاحمت اور استقامت کا پیغام سب کو پہنچا دیا گیا ہے متن : ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکی رویے میں تبدیلی اور ایرانی عوام کے حقوق کا احترام کیے جانے تک واشنگٹن کے ساتھ مذاکرات نہیں ہو سکتے۔ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان کیوان خسروی کا کہنا تھا کہ تہران کی اصولی پالیسیوں کے تحت، بلا استثنا، ایرانی عوام کے اقتدار اعلی، منطق، مزاحمت اور استقامت کا پیغام سب کو پہنچا دیا گیا ہے۔ مختلف ملکوں کے عہدیداروں کے دورہ ایران میں اضافے کے بارے میں اعلی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان نے کہا کہ یہ عہدیدار امریکہ کی نمائندگی میں آئے ہیں جن میں سے بعض کی خـبریں میڈیا میں آجاتی ہیں اور بعض کی نہیں آتیں۔