تقريب خبررسان ايجنسی 27 شهريور 1398 گھنٹہ 17:50 http://www.taghribnews.com/ur/news/437711/بھارت-کا-میزائیل-تجربہ-خطے-میں-کشیدگی-سبب-بنے-گا -------------------------------------------------- ٹائٹل : بھارت کا میزائیل تجربہ خطے میں کشیدگی کا سبب بنے گا ہندوستانی فضائیہ نے فضا سے فضامیں مار کرنے والے ایک نئے میزائل کا تجربہ کیا ہے -------------------------------------------------- ہندوستان کے دفاعی تحقیقاتی ادارے ڈی آر ڈی او کے مطابق ہندوستانی ایئر فورس نے فضا سے فضا میں مارکرنے والے میزائل استرا کا کامیاب تجربہ کیا ہے متن : ہندوستانی فضائیہ نے فضا سے فضامیں مار کرنے والے ایک نئے میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ ہندوستان کے دفاعی تحقیقاتی ادارے ڈی آر ڈی او کے مطابق ہندوستانی ایئر فورس نے فضا سے فضا میں مارکرنے والے میزائل استرا کا کامیاب تجربہ کیا ہے - یہ تجربہ سوخوئی جنگی طیارے سے کیا گیا - ہندوستان یہ میزائل تجربہ ایک ایسے وقت کیا ہے جب کشمیر کے معاملے پر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے - جنوبی ایشیا کے دونوں حریف ممالک وقفے وقفے سے میزائل تجربات کرتے رہتے ہیں - جن میں بیلسٹیک اور ایٹمی وار ہیڈز لے جانے والے میزائل بھی شامل ہیں۔