تقريب خبررسان ايجنسی 18 فروردين 1399 گھنٹہ 22:57 http://www.taghribnews.com/ur/news/457791/کوروناوائرس-نے-پاکستان-میں-بھی-ایک-ڈاکٹر-کی-جان-لے-لی -------------------------------------------------- ٹائٹل : کوروناوائرس نے پاکستان میں بھی ایک ڈاکٹر کی جان لے لی پاکستان کے معروف ماہر امراض جلد ڈاکٹر عبد القادر سومرو کورونا وائرس میں مبتلا ہونے بعد ہلاک ہوگئے ہیں۔ -------------------------------------------------- پاکستان کے معروف ماہر امراض جلد ڈاکٹر عبد القادر سومرو کورونا وائرس میں مبتلا ہونے بعد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ڈاکٹر عبد القادر سومرو کورونا وائرس کے مریضوں کو سہولیات دینے میں مصروف تھے متن : پاکستان کے معروف ماہر امراض جلد ڈاکٹر عبد القادر سومرو کورونا وائرس میں مبتلا ہونے بعد ہلاک ہوگئے ہیں۔ بین الاقوامیخبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے معروف ماہر امراض جلد ڈاکٹر عبد القادر سومرو کورونا وائرس میں مبتلا ہونے بعد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ڈاکٹر عبد القادر سومرو کورونا وائرس کے مریضوںکو سہولیات دینے میںمصروف تھے۔ اسی دوران 2 اپریل کو ان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس پر انہیںانڈس اسپتال میںداخل کیا گیا اور آئیسولیشن میںرکھ کر علاج کیا جاتا رہا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے اور پیر کو جاں بحق ہوگئے۔انہوں نے الخدمت اسپتال میںکورونا وائرس کے مریضوں کے لیے خصوصی وارڈ بھی تیار کیا جس میںتین وینٹی لیٹرز نصب کیے گئے۔ ڈاکٹر عبدالقادر سومرو پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن سندھ کے سابق صدر، اسٹیل ملز اسپتال کے سابق میڈیکل سپرنٹنڈنٹ، الخدمت فریدہ یعقوب اسپتال کے سابق ایم ایس، اسلامی جمعیت طلبہ سندھ کے سابق ناظم، الخدمت اسپتال تھرپارکر کے موجودہ ایم ایس اور الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کے نائب صدر تھے۔