تقريب خبررسان ايجنسی 17 آبان 1398 گھنٹہ 18:21 http://www.taghribnews.com/ur/news/442076/وزیراعظم-عمران-خان-کی-طرف-سے-اسد-قیصر-کو-آزادی-مارچ-کیلئے-اہم-ہدایت -------------------------------------------------- ٹائٹل : وزیراعظم عمران خان کی طرف سے اسد قیصر کو آزادی مارچ کیلئے اہم ہدایت وزیر اعظم عمران خان نے اسپیکر اسد قیصر کو آزادی مارچ ختم کرانے کے لیے تجاویز تیار کرنے کی ذمہ داری سونپ دی۔ -------------------------------------------------- بین الاقوامی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وزیر اعظم عمران خان نے اسپیکر اسد قیصر کو آزادی مارچ ختم کرانے کے لیے تجاویز تیار کرنے کی ذمہ داری سونپ دی۔ متن : بین الاقوامی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وزیر اعظم عمران خان نے اسپیکر اسد قیصر کو آزادی مارچ ختم کرانے کے لیے تجاویز تیار کرنے کی ذمہ داری سونپ دی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اسپیکر اسد قیصر کو اپوزیشن سے مذاکرات کے لیے مزید تجاویز تیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے، وزیراعظم عمران خان نے اسد قیصر کو ہدایت دی ہے کہ قابل عمل اور قابل قبول نکات تیار کیے جائیں جب کہ تجاویز کی تیاری میں پارلیمنٹ میں اپوزیشن سے بھی مشاورت کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق کامیاب مذاکرات کے لیے قانونی و آئینی ماہرین کی معاونت سے مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کے لیے متفقہ نکات تیار کیے جائیں گے۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان پہلے ہی جوڈیشل کمیشن اور پارلیمانی کمیٹی کے آپشنز کو مسترد کرچکے ہیں تاہم مشترکہ نکات کی تیاری کا معاملہ سامنے آیا ہے۔