تقريب خبررسان ايجنسی 23 مرداد 1399 گھنٹہ 17:15 http://www.taghribnews.com/ur/news/472488/باڑ-لگانے-کے-عمل-میں-افغان-سرزمین-پر-تجاوز-نہیں-کیا-جارہا-پاکستان -------------------------------------------------- ٹائٹل : باڑ لگانے کے عمل میں افغان سرزمین پر تجاوز نہیں کیا جارہا۔ پاکستان -------------------------------------------------- پاک افغان بارڈر پر پاکستانی فوج کی طرف سے باڑ لگانے کے عمل کو غیرقانونی گرداننے کو مسترد کرتے ہیں، دفترخارجہ پاکستان متن : پاکستان نے افغان میڈیا کی رپورٹس اور افغان وزارت خارجہ کے باڑ بارے بیان کو مسترد کردیا۔ اسلام آباد سے جاری ہونے والے بیان میں ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاک افغان بارڈر پر پاکستانی فوج کی طرف سے باڑ لگانے کے عمل کو غیرقانونی گرداننے کو مسترد کرتے ہیں، سیکیورٹی تحفظات دور کرنے کے لئے باڑلگائی جارہی ہے، باڑلگانے کا عمل عالمی قوانین کے عین مطابق ہے، باڑ لگانے کے عمل میں افغان سرزمین پر تجاوز نہیں کیا جارہا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ افغان سائیڈ کو مشورہ ہے کہ بارڈر معاملات پر کوئی غلط فہمی دور کرنے کے لئے متعلقہ ادارہ جاتی میکینزم پر بات کرے، افغانستان کی طرف سے مشترکہ ٹوپوگرافک سروے کی پاکستانی تجویز کا مثبت جواب نہیں دیا گیا،۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ افغانستان کی علاقائی سالمیت کا احترام کرتے ہیں اور برادر ملک سے تعلقات اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کے عین مطابق ہیں جب کہ افغانستان سے بھی یہی توقع رکھتے ہیں۔