تقريب خبررسان ايجنسی 31 Aug 2019 گھنٹہ 13:44 http://www.taghribnews.com/ur/news/435839/افغانستان-میں-قیام-امن-کیلیے-غیر-ملکی-افواج-کا-انخلاء-ناگزیر-ہے -------------------------------------------------- ٹائٹل : افغانستان میں قیام امن کیلیے غیر ملکی افواج کا انخلاء ناگزیر ہے دوحہ میں طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے امریکی صدر کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے -------------------------------------------------- دوحہ میں طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے امریکی صدر کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان سے امریکی افواج کا قبضہ ختم ہونے تک امن قائم نہیں ہوسکتا متن : دوحہ میں طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے امریکی صدر کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان سے امریکی افواج کا قبضہ ختم ہونے تک امن قائم نہیں ہوسکتا۔ قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے امریکی فوج کے افغانستان میں ہمیشہ موجودہ رہنے کے تاثر کی نفی کرتے ہوئے کہا کہ 18 سال سے ہم قربانی اس لیے دیتے آئے ہیں کہ افغانستان سے امریکی اور بین الاقوامی افواج کا قبضہ ختم ہو۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فاکس نیوز کو انٹرویو میں کہا تھا کہ افغانستان میں اپنی موجودگی کو ہمیشہ برقرار رکھیں گے تاہم تعینات امریکی افواج کی تعداد کو کم کر کے 8 ہزار تک کیا جائے گا۔