تقريب خبررسان ايجنسی 21 Aug 2017 گھنٹہ 12:30 http://www.taghribnews.com/ur/news/280425/سنگاپور-مال-بردار-جہاز-اور-امریکی-جنگی-بحری-بیڑے-میں-تصادم-5-زخمی-10-لاپتہ -------------------------------------------------- ٹائٹل : سنگاپور: مال بردار جہاز اور امریکی جنگی بحری بیڑے میں تصادم 5 زخمی 10 لاپتہ سنگاپور میں بندرگاہ کے معمول کے سفر پرامریکہ جنگی بیڑہ ’یو ایس ایس جان ایس میکین‘ ’النک ایم سی‘ نامی ایک مال بردار جہاز سے ٹکرا گیا -------------------------------------------------- سنگاپور میں بندرگاہ کے معمول کے سفر پرامریکہ جنگی بیڑہ ’یو ایس ایس جان ایس میکین‘ ’النک ایم سی‘ نامی ایک مال بردار جہاز سے ٹکرا گیا متن : سنگاپورمیں مال بردار جہاز اور امریکی جنگی بحری بیڑے میں تصادم کے نتیجے میں 5 افراد زخمی اور 10 لاپتہ ہوگئے ہیں۔ سنگا پور کے مشرقی علاقےمیں آج امریکہ بحریہ کے ایک جنگی بیڑے اور ایک مال بردار جہاز کے مابین ہونے والے تصادم میں امریکی بحریہ کے پانچ فوجی زخمی اور 10 لاپتہ ہو گئےہیں۔امریکی بحریہ نے بھی اس تصادم کی تصدیق کی ہے۔ امریکی بحریہ کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان کے مطابق سنگاپور میں بندرگاہ کے معمول کے سفر پرامریکہ جنگی بیڑہ یو ایس ایس جان ایس میکین النک ایم سی نامی ایک مال بردار جہاز سے ٹکرا گیا۔