تقريب خبررسان ايجنسی 5 Nov 2019 گھنٹہ 22:56 http://www.taghribnews.com/ur/news/441921/افغان-وزارت-خارجہ-کا-سفارتی-عملے-سے-بد-سلوکی-پر-پاکستان-کے-خلاف-احتجاج -------------------------------------------------- ٹائٹل : افغان وزارت خارجہ کا سفارتی عملے سے بد سلوکی پر پاکستان کے خلاف احتجاج افغانستان کی وزارت خارجہ نے اسلام آباد میں متعین اپنے ناظم الامور کے ساتھ بدسلوکی پر پاکستان سے شدید احتجاج کیا ہے۔ -------------------------------------------------- افغان وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں متعین اپنے ناظم الامور کے ساتھ پاکستانی فوج کے خفیہ ادارے آئی ایس آئی کے اہلکاروں کی بدسلوکی سفارتی آداب کے منافی ہے۔  متن : افغانستان کی وزارت خارجہ نے اسلام آباد میں متعین اپنے ناظم الامور کے ساتھ بدسلوکی پر پاکستان سے شدید احتجاج کیا ہے۔ کابل میں افغان وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں متعین اپنے ناظم الامور کے ساتھ پاکستانی فوج کے خفیہ ادارے آئی ایس آئی کے اہلکاروں کی بدسلوکی سفارتی آداب کے منافی ہے۔ افغان وزارت خارجہ نے حکومت پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وہ عالمی کنوینشنوں کے مطابق سفارتی تعلقات کا احترام کرے۔ قبل ازیں پاکستان کی وزارت خارجہ نے اسلام آباد میں متعین افغان ناظم الامور کو طلب کرکے کابل میں پاکستان کے سفارتی عملے کے ساتھ بدسلوکی پر شدید احتجاج کیا تھا۔ پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان محمد فیصل کے مطابق پچھلے دو روز کے دوران کابل میں پاکستانی سفارتی عملے کو تنگ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔