تقريب خبررسان ايجنسی 21 دی 1398 گھنٹہ 12:26 http://www.taghribnews.com/ur/news/447826/عمان-کے-شاہی-خاندان-نے-ہیثم-بن-طارق-سعید-کو-ملک-کا-نیا-سلطان-منتخب-کرلیا -------------------------------------------------- ٹائٹل : عمان کے شاہی خاندان نے ہیثم بن طارق سعید کو ملک کا نیا سلطان منتخب کرلیا عمان کے سلطان قابوس کے انتقال کے بعد ان کے چچا زاد بھائی ہیثم بن طارق کو ملک کا نیا حکمران مقرر کردیا گیا ہے۔ -------------------------------------------------- سلطان قابوس کے چچا زاد بھائی اور وزیر ثقافت ہیثم بن طارق سعید کو عمان کا نیا سلطان منتخب کر لیا گیا ہے۔ شاہی خاندان نے ہیثم بن طارق سعید کو ملک کا نیا سلطان چن لیا ہے۔ ہیثم بن طارق 13 اکتوبر 1956 کو پیدا ہوئے اور ان کی عمر 65 سال ہے۔ متن : عمان کے سلطان قابوس کے انتقال کے بعد ان کے چچا زاد بھائی ہیثم بن طارق کو ملک کا نیا حکمران مقرر کردیا گیا ہے۔ العالم نے عمان کے سرکاری ٹی وی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سلطان قابوس کے چچا زاد بھائی اور وزیر ثقافت ہیثم بن طارق سعید کو عمان کا نیا سلطان منتخب کر لیا گیا ہے۔ شاہی خاندان نے ہیثم بن طارق سعید کو ملک کا نیا سلطان چن لیا ہے۔ ہیثم بن طارق 13 اکتوبر 1956 کو پیدا ہوئے اور ان کی عمر 65سال ہے۔ واضح رہے کہ عمان کے سلطان قابوس کا کل رات 79 سال کی عمر میں انتقال ہواتھا۔ سلطان قابوس کے انتقال پر 3 روز کے عام سوگ اور عام تعطیل کا اعلان ہوا ہے۔