تقريب خبررسان ايجنسی 18 شهريور 1398 گھنٹہ 15:37 http://www.taghribnews.com/ur/news/436792/طالبان-دہشتگردی-بجائے-مذاکرات-کی-راہ-اختیار-کریں -------------------------------------------------- ٹائٹل : طالبان دہشتگردی بجائے مذاکرات کی راہ اختیار کریں طالبان کو ملک میں خود کش حملوں اور پُرتشدد کارروائیوں کو روک کر مذاکرات کی میز پر آنا چاہیئے -------------------------------------------------- امریکہ سے مذاکرات کی منسوخی کے بعد افغان صدر اشرف غنی نے طالبان کو دعوت دی ہے کہ پُرتشدد کارروائیاں روک کر حکومت کے ساتھ بغیر کسی ثالث کے براہ راست مذاکرات کریں متن : امریکہ سے مذاکرات کی منسوخی کے بعد افغان صدر اشرف غنی نے طالبان کو دعوت دی ہے کہ پُرتشدد کارروائیاں روک کر حکومت کے ساتھ بغیر کسی ثالث کے براہ راست مذاکرات کریں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان صدر اشرف غنی کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ طالبان کو ملک میں خود کش حملوں اور پُرتشدد کارروائیوں کو روک کر مذاکرات کی میز پر آنا چاہیئے، افغان حکومت طالبان کو کسی ثالث کے بغیر براہ راست امن مذاکرات کی پیشکش کرتی ہے۔ افغان صدرکی جانب سے جنگ بندی اور مذاکرات کی دعوت پر طالبان نے کوئی ردعمل نہیں دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے ترجمان طالبان کا کہنا تھا کہ بدلتی صورت حال پر مشاورت جاری ہے اور تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ واضح رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے طالبان کے کابل حملے میں امریکی دہشتگرد فوجی اہلکار کی ہلاکت پر برہم ہوتے ہوئے گزشتہ روز اچانک قطر میں ہونے والے امن مذاکرات کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا۔