تقريب خبررسان ايجنسی 9 شهريور 1398 گھنٹہ 13:42 http://www.taghribnews.com/ur/news/435838/ادلب-میں-شامی-فوج-کی-کامیاب-کاروائی-کا-سلسلہ-جاری-ہے -------------------------------------------------- ٹائٹل : ادلب میں شامی فوج کی کامیاب کاروائی کا سلسلہ جاری ہے جنوبی اور جنوب مشرقی ادلب میں شامی فوج کی پیشقدمی کا سلسلہ جاری ہے -------------------------------------------------- جنوبی اور جنوب مشرقی ادلب میں شامی فوج کی پیشقدمی کا سلسلہ جاری ہے اور بہت سے دوسرے علاقے بھی دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیے گئے ہیں متن : جنوبی اور جنوب مشرقی ادلب میں شامی فوج کی پیشقدمی کا سلسلہ جاری ہے اور بہت سے دوسرے علاقے بھی دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیے گئے ہیں۔ دمشق میں دفاعی اور عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ شامی فوج نے الخوین الکبیر، السکیات، تمانعہ کے مشرقی اور مغربی باغات کے علاوہ غبار، سکیات ، ترکی، سیدعلی اور جعفر نامی پہاڑی علاقوں پر تسلط حاصل کر لیا ہے۔اس دوران ہونے والی لڑائی میں دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ اور درجنوں دہشت گردوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کی بھی خبر ہے۔ شامی فوج نے جمعرات شام جبہت النصرہ کے دہشت گردوں کے ساتھ لڑائی کے بعد اسٹریٹیجک علاقے تمانعہ ٹاؤن کو بھی آزاد کرالیا تھا۔ جنوبی ادلب میں واقع اس اہم علاقے کی آزادی کے لیے ہونے والی لڑائی کے دوران ہلاک ہونے والوں میں درجنوں غیر ملکی دہشت گرد بھی شامل ہیں۔ اس وقت جنوب مشرقی ادلب کا علاقہ شامی فوج اور دہشت گرد گروہوں کے درمیان لڑائی کا مرکز بنا ہوا ہے جہاں جبہت النصرہ ، اجنادالقوقاز اور حراس الدین نامی دہشت گرد گروہوں کے عناصر بڑی تعداد میں موجود ہیں۔